۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت العظمی سید محمد سعید الحکیم

حوزہ/ حضرت آیت اللہ محسن الحکیم طباطبائی کی ناگہانی موت نے سارے عالم کو غمناک کردیا ھے، آپ کی خبر وفات سے پوری دنیا یتیم سی ھوگئی ھے،  آپ کی فعالیت علمی وفرہنگی کل جہان میں باالخصوص ہندوستان، اور پاکستان وشبہ قاره میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انجمن امام حسن عسکری (ع) آیت العظمی سید محمد سعید الحکیم طباطبائی کی خبر ارتحال پر رنج و غم کا اظہار  کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا متن اس طرح ہے؛

اناا للہ وانا الیہ راجعون 

إذا ‎مات‎ العالم ثلم في الإسلام ثلمة لا يسدها شئ إلى ‎يوم القیامہ
مرجع جہاں تشیع حضرت آیت العظمی سید محمد سعید الحکیم طباطبائی نجف اشرف عراق۔ حضرت آیت اللہ محسن الحکیم طباطبائی کی ناگہانی موت نے سارے عالم کو غمناک کردیا ھے، آپ کی خبر وفات سے پوری دنیا یتیم سی ھوگئی ھے،  آپ کی فعالیت علمی وفرہنگی کل جہان میں باالخصوص ہندوستان، اور پاکستان وشبہ قاره میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس عالم دوراں کی وفات حسرت،پر سب سے پہلے ہم امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف کے محضر مبارک میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ھیں اس کے بعد آپ کے فرزند اکبر رئیس دفترایت العظمی ، حضرت آیت اللہ ریاض الحکیم مد ظلہ اور دیگر  لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت وتسلیت پیش کرتے ھیں
منجانب. تشکل امام حسن عسکری علیہ السلام

تبصرہ ارسال

You are replying to: .