۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی

حوزہ/ حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم رہ، کے ایصال ثواب کی غرض سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے دو روزہ فاتحہ خوانی و مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بسلسلہ ارتحال مرجع تقلید شیعیان جہاں وہ خاندان حکیم جو کہ خاندان  شہداء و علما ہے کے چشم و چراغ حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم رہ، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے اہتمام سے دو روزہ فاتحہ خوانی و مجلس ترحیم آج اختتام پذیر ہوئی۔

مجلس میں سنکڑوں سوگواروں نے شرکت کی، مجلس کے خطیب جناب حجۃ الاسلام سید کاظم موسوی صابر نے  مرحوم سید حکیم اور ان کے خاندان کی علمی و عملی خدمات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

خطیب مذکور نے فقید سعید آیۃ اللہ العظمی سید سعید حکیم کے انتقال پر ملال کو عالم اسلام خاص کر عراقی قوم کیلے عظیم خسارہ قرار دیا اور اسی مناسبت سے مقام معظم رہبری، حوزات علمیہ، خاندان شہید پرور حکیم و فرزندان مرحوم سید ریاض الحکیم کی خدمت میں ادارہ امام خمینی میوریل ٹرسٹ و ملت کرگل کی طرف سے تسلیت پیش کی۔
مجلس میں چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ سمیت دسیوں معزز علماء نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .