۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
حضور علمای اهل سنت در مراسم ختم آیت الله حکیم

حوزہ / دارالافتاء اہلسنت کے ایک وفد نے مسجد سہلہ میں آیت اللہ سید محمدسعید حکیم رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس ختم میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل سنت عراق کے دارالافتاء کے ایک وفد نے مسجد سہلہ میں مرحوم آیت اللہ سید سعید الحکیم کی مجلس ختم میں شرکت کی ہے۔

آیت اللہ کی مجلس ختم گذشتہ اتوار کو مسجد سہلہ میں شروع ہوئی تھی اور تین دن جاری رہی۔ جس میں مذہبی اور سیاسی شخصیات تعزیت کے لیے آتی رہیں۔

عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب محمد الحلبوسی (کہ جن کا تعلق اہل سنت سے ہے) نے بھی آیت اللہ حکیم کی مجلس ختم میں شرکت کی۔

الحلبوسی نے اس مجلس میں  آیت اللہ حکیم (رحمۃ اللہ علیہ) کی رحلت پر مرحوم کے خاندان، دوستوں اور ملت عراق کی خدمت میں تعزیت بھی پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .