۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انجمن شرعی شیعیان کا اظہار رنج و غم و مرحوم کی گرانقدر خدمات کو آغا حسن کا خراج 

حوزہ/ آغا صاحب نے مرحوم کی گرانقدر دینی و علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت الله العظمی سید محمد سعید حکیم جیسی روحانی اور تقویٰ شعار شخصیت شیعیان عالم بالخصوص اہل عراق کے لئے ایک الٰہی تحفہ تھے موصوف عراق میں حضرت آیت اللہ سیستانی کے بعد ایک ہر دلعزیز علمی و روحانی شخصیت تھے مرحوم نے دینی تصانیف کی شکل میں شیعیان عالم کے لئے ایک انمول سرمایہ چھوڑا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عراق کے بلند پایہ عالم دین مرجع تقلید آیت الله العظمی سید محمد سعید حکیم کی سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شیعیان عالم بالخصوص حضرت ولی عصر ارواحنافداہ ، رہبر معظم امام خامنہ ای مد ظلہ العالی اور فقیہ عالی قدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کی۔

آغا صاحب نے مرحوم کی گرانقدر دینی و علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت الله العظمی سید محمد سعید حکیم جیسی روحانی اور تقویٰ شعار شخصیت شیعیان عالم بالخصوص اہل عراق کے لئے ایک الٰہی تحفہ تھے موصوف عراق میں حضرت آیت اللہ سیستانی کے بعد ایک ہر دلعزیز علمی و روحانی شخصیت تھے مرحوم نے دینی تصانیف کی شکل میں شیعیان عالم کے لئے ایک انمول سرمایہ چھوڑا ہے۔

آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے شیعیان عالم حضرت ولی عصر ارواحنافداہ ، رہبر معظم امام خامنہ ای مد ظلہ العالی اور فقیہ عالی قدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی اور مرحوم کے پسماندگان اور لواحقین بالخصوص مرحوم کے فرزند آیت اللہ سید محمد ریاض الحکیم سے تعزیت کا اظہار کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .