۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمن شرعی شیعیان کے صدر کا اظہار تعزیت و تسلیت 

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ مرحوم کے دینی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم فقہاے تشعیان قم میں سب سے سن رسیدہ اور متقی تھے اورقم میں موجود تاریخی مسجد ـامام حسن عسکری ؑ کے منتظم اعلیٰ بھی تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فقی عالی قدر مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حضرت ولی العصر ؑ ، رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای مد ظلہ بالخصوص مرحوم کے لواحقین و پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

آغا صاحب نے مرحوم کے دینی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم فقہاے تشعیان قم میں سب سے سن رسیدہ اور متقی تھے اورقم میں موجود تاریخی مسجد ـامام حسن عسکری ؑ کے منتظم اعلیٰ بھی تھے

موصوف نے اسلامی تصانیف کی شکل میں تشیعیان عالم کے لئے ایک گرانقدر سرمایہ اپنے پیچھے چھوڑا ہے جو رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ اور مرحوم کی علمی عظمت کا مونہہ بولتا اثاثہ ہے آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .