۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمن شرعی شیعیان کا رنج و غم کا اظہار و آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا عالم تشیع کی خدمت میں تعزیت

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک معزز علمی اور رتقویٰ شعار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے مرحوم کے خانوادہ نے گرانقدر خدمات انجام دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین اور فقیہ آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تشیعان عالم بالخصوص حضرت ولی العصر ؑ، رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای ،فقیہ عالی قدر آیت اللہ سیستانی اور مرحوم کے لواحقین و پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

آغا صاحب نے مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک معزز علمی اور رتقویٰ شعار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے مرحوم کے خانوادہ نے گرانقدر خدمات انجام دی ہے۔

مرحوم نے جہان تشیعت کے کئی بلند پایہ مراجع تقلید سے شرف تلمذ حاصل کیا جن میں آیت اللہ سید محمد حسین طبا طبائی بروجردیؒ اور آیت اللہ سید ابوالقاسم خوئی ؒخاص طور پر شامل ہیں۔

مرحوم کئی دینی کتابوں کے مصنف بھی ہے ان میں فقہ الصادق جیسی شہرہ آفاق تصنیف بھی شامل ہے انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒ کی برگزیدہ شخصیت کے ساتھ محبت و عقیدت مرحوم کے کردار و عمل کا ایک نمایا پہلو تھا آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .