۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ علوی گرگانی جیسی روحانی اور تقویٰ شعار شخصیت شیعیان عالم کے لئے ایک الٰہی تحفہ تھے مرحوم نے دینی تصانیف کی شکل میں شیعیان عالم کے لئے ایک انمول سرمایہ چھوڑا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بلند پایہ عالم دین حضرت آیت اللہ علوی گرگانی کی سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شیعیان عالم بالخصوص حضرت ولی عصر ارواحنافداہ ، رہبر معظم امام خامنہ ای مد ظلہ العالی اور فقیہ عالی قدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

سید حسن الموسوی نے مرحوم کی گرانقدر دینی و علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آیت اللہ علوی گرگانی جیسی روحانی اور تقویٰ شعار شخصیت شیعیان عالم کے لئے ایک الٰہی تحفہ تھے مرحوم نے دینی تصانیف کی شکل میں شیعیان عالم کے لئے ایک انمول سرمایہ چھوڑا ہے آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے شیعیان عالم حضرت ولی عصر ارواحنافداہ ، رہبر معظم امام خامنہ ای مد ظلہ العالی اور فقیہ عالی قدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی اور مرحوم کے پسماندگان اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .