حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق،بڈگام،سرینگر/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے آقای مرحوم حجت الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفیٰ الموسوی الصفوی ؒ کی والدہ نسبتی اور مرحوم مولانا حکیم جلال الدین غازی میثم ؒکی اہلیہ محترمہ کے سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خانوادوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔
مرحومہ ایک دیندار، دین فہم اور متقی خاتون تھیں، مرحومہ کے شوہر مرحوم جلال الدین غازی ؒ ایک سرکردہ قلم کار، عالم دین، ادیب اور ماہر تعلیم تھے جنہوں نے مدت دراز تک انجمن شرعی شیعیان میں کلیدی ذمہ داریاں نبھائی ہیں، مرحوم بانیان انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر مرحوم حجت الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفوی ؒ اور آقای مرحوم حجت الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفیٰ الموسوی الصفوی طاب ثراہما کے مشیر خاص اور متعمد تھے۔
مرحومہ ایک علمی ادبی اور تبلیغی گھرانے کی چشم و چراغ تھیں، انجمن شرعی شیعیان کے ساتھ مرحومہ کے خانوادہ کی وابستگی مثالی تھی، مرحومہ کے خانوادے کی علمی، ادبی اور تنظیمی خدمات ناقابل فراموش ہیں، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے مرحومہ کے جملہ پسماندگان بالخصوص مرحومہ کے فرزندان مولانا حکیم مقصودحسین غازی، حکیم تصدق حسین غازی اور آقای مرحوم کے افراد خانہ سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔
الحاج مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور نے مرحومہ کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر (دارلمصطفےٰ) بڈگام اور مرحومہ کےجملہ لواحقین و متعلقین کی خدمت میں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کے ساتھ ساتھ تعزیت ادا کی ہے۔