۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مرحوم آغا سید مصطفی الموسوی الصفویؒ کو انکی21ویں برسی پر انجمن شرعی کشمیر کا خراج  

حوزہ/ مجلس میں آغا سید یوسف الموسوی نے صدر مرحوم کی صبر و استقامت، قوت برداشت، نفس کشی اور جذبۂ احیاے شریعت کو شیعیان کشمیر کا سرمایۂ افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کشمیر میں دین و شریعت کی ترویج اور مسلک و ملت کی سربلندی کیلئے بانئ انجمن شرعی شیعیان کا معتمد اور جان نثاربن کر جو گرانقدر خدمات انجام دیئے ہیں وہ خانوادہ موسوی کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بڈگام/کشمیر کے معروف تبلیغی خانوادۂ موسوی کے درویش صفت جلیل القدر عالم دین اور انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید مصطفی الموسوی الصفوی کی21 برسی کے موقعہ پر تنظیم کے اہتمام سے بڈگام میں خصوصی مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔

مجلس کے آغاز میں مرحوم قائد کے ایصال ثواب کیلئے آستان عالیہ بڈگام پر اجتماعی فاتحہ خوانی و قرآن خوانی و مرثیہ خوانی کی گئی اورپھرانجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر مجلس ترحیم کا انعقاد رہا جس کی صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔

مجلس کے آغاز میں حجۃ الاسلام آٖ غا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے اپنی خراج عقیدتی کلمات میں کہا مرحوم نے اہلبیت نبویؑ کی سیرت و کردار کو مشعل راہ بنا کر اپنے پیشرو اور زعیم خانوادہ بانی انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید یوسف الموسوی الصفویؒ کی اطاعت اور فرمان برداری کا شاندار مظاہرہ کیا اور اس سلسلے میں بانی انجمن شرعی کو کبھی بھی شکایت کا موقع نہیں دیا آپ ایک جان نثار سپاہی کی طرح بانی انجمن شرعی کے ہر حکم کو زمینی سطح پر عملانے کے لئے ہر وقت کمر بستہ رہے، مرحوم نے تنظیم کی تشکیل میں کلیدی رول ادا کیا اور تنظیم کو فعال بنانے کے لئے ہمیشہ مصروف عمل رہے۔

مجلس میں نظامت کے فرائض غلام محمد ناگو صاحب نے انجام دئے اور شرکاے مجلس کا شکریہ ادا کیا مجلس میں جن مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی ان میں ذاکر تصدق حسین ،ذاکرسید اعجاز صاحب،ذاکر غلام محمد درگنڈ،ذاکر سید احمد ذاکر سید انیس قابل ذکر ہے۔

مجلس میں آغا سید یوسف الموسوی نے صدر مرحوم کی صبر و استقامت، قوت برداشت، نفس کشی اور جذبۂ احیاے شریعت کو شیعیان کشمیر کا سرمایۂ افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کشمیر میں دین و شریعت کی ترویج اور مسلک و ملت کی سربلندی کیلئے بانئ انجمن شرعی شیعیان کا معتمد اور جان نثاربن کر جو گرانقدر خدمات انجام دیئے ہیں وہ خانوادہ موسوی کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مجلس کے اختتام پر مسئول مدرسہ حجت الاسلام سید محمد حسین الموسوی نے دعائیہ کلمات دہرائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .