۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
انجمن شرعی شیعیان کشمیر

حوزه/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے امام باڑہ میرگنڈ بڈگام میں مجلس حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیر کے اطراف و اکناف کے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے امام باڑہ میرگنڈ بڈگام میں مجلس حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیر کے اطراف و اکناف کے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، تنظیم کے مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی اور حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے مرحوم آغا سید محمد الموسوی ؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒکی خدمات اور کارناموں کو یاد کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

آغا مجتبیٰ نے اسلام ناب محمدی ؐ کے تحفظ و ترویج کے لئے خانوادہ نبوت ؐ کی عظیم قربانیوں اور فقید المثال خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں جن داعیان نے اسلام کی تبلیغ میں کلیدی کردار ادا کیا ان کا تعلق اور تسلسل خانوادہ نبوت ؐ سے ہے خطہ کشمیر میں جن شخصیات نے دعوت حق کے لئے منظم مشن چلایا ان میں اکثر و بیشتر کا تعلق موسوی سادات سے ہے جن میں حضرت میر سید علی ہمدانی، حضرت سید شرف الدین موسوی اور حضرت سید میر شمس الدین اراکی ؒ کے اسمائے مبارک سر فہرست ہیں مرحوم آغا سید محمد الموسوی الصفوی ؒاسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جنہوں نے اپنے آباؤ و اجداد کے تبلیغی نصب العین کی زعامت سنبھالی اور نہایت کامیابی کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم مرحوم کو ان کی برسی پر اس تجدید عہد کے ساتھ خراج عقیدت نذر کر رہے ہیں کہ ہم اپنے اسلاف علمائے دین کے تبلیغی مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .