۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
تصاویر/ پویش "اهدای خون، اهدای زندگی، هدیه معنوی" در حوزه علمیه استان یزد

حوزه/ عالمی بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر باب العلم کالج میرگنڈ بڈگام میں حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں انجمن بلڈ ڈیونارسAnjuman Blood Donors کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پر باب العلم کالج میرگنڈ بڈگام میں حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں انجمن بلڈ ڈیونارسAnjuman Blood Donors کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں خون عطیہ کرنے کے فوائد اور ضرورت کو اُجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا حسن نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا جذبۂ انسانیت اور ایثار و انسانی ہمدردی کا شاندار مظاہرہ ہے خون کا عطیہ دے کر قیمتی انسانی جان کو بچانے سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کی روشنی میں جہاں ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے وہی ایک انسان کی زندگی بچانے کو پوری انسانیت بچانے کے ساتھ تعبیر کیا گیا ہے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کا عطیہ نئی زندگی کی نوید ہوتی ہے ہمیں ایسے افراد بالخصوص نوجوان طبقے کے اس جذبۂ انسانیت کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیئے اور ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے جو اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو خون کا عطیہ دینے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

آغا حسن نے اس معاملے میں انجمن بلڈ ڈیونارس کی کارکردگیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پُر مسرت خبر ہے کہ 2019ء سے یہ گروپ اپنی خدمات انجام دیتا آرہا ہے جب گھر والے افراد خانہ کے لئے کچھ نہیں کر پاتے تھے اس پُر خطر ماحول میں اپنی جانوں کی فکر کئے بغیر ابنا انجمن میںQRT گروپ تشکیل پایا جنہوں نے قابلِ تحسین کارنامہ انجام دیا اور تب سے آج تک اس کار خیر میں پیش پیش رہے اور آج بھی قیمتی جانوں کو بچانے میں گامزن ہے۔

تقریب کے اختتام پر خون عطیہ کرنے والے جوانوں کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا اور آغا حسن نےکہا کہ انجمن شرعی شیعیان خدمت انسانیت کے اس حیات آفرین پہلو کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کے لئے نوجوان طبقے کی جانب سے دست تعاون بڑھانے کیلئے پر امید ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .