۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
کشمیر

حوزہ/ مکتب امامیہ مرچمر میر گنڈ پٹن میں زون بارہمولہ کے ذمہ دار جناب تفضل حسین کی خدمات کے اعتراف میں مومنین اور انتظامیہ کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مورخہ 18جون2023 ٕ اتوار مکتب امامیہ مرچمر میر گنڈ پٹن میں زون بارہمولہ کے ذمہ دار جناب تفضل حسین کی سربراہی میں کانفرنس ریویو Review میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں معاون کمیٹی تنظیم المکاتب زون بارہمولہ کے تمام عہدہ داران و معاونین نے شرکت کی ۔

میٹنگ میں مجموعی تبادلہ خیال کے دوران جناب تفضل حسین کی خدمات کو مرچمر میر گنڈ کے مومنین اور انتظامیہ نے کانفرنس کے دوران پر سرہاتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ خدمات ہمارے لئے نہ صرف یہ کہ مشعل راہ ہیں بلکہ تا دیر ہمارے اذہان کو معطر کرتی رہیں گی، جس کے لئے ہم ان کا تہِ دل سے شکریہ بجا لاتے ہوئے یہ امید کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ ان کی خدمات آئندہ بھی ہمارے حوصلے کو بلند و بالا رکھنے میں سود مند ثابت رہیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .