۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کرگل کشمیر

حوزہ/ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی34برسی کی مناسبت سے امام بارگاہ مدین صاحب سرینگر میں جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا،جس میں انجمن سے وابستہ ذاکرین حضرات نے مرثیہ خوانی کر کے امام راحل امام خمینیؒ کے تئیں خراج تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی34برسی کی مناسبت سے امام بارگاہ مدین صاحب سرینگر میں جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا،جس میں انجمن سے وابستہ ذاکرین حضرات نے مرثیہ خوانی کر کے امام راحل امام خمینیؒ کے تئیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس پروگرام کی تصاویر دیکھنے کے لئے کلک کریں: تصاویر/ امام خمینیؒ کی 34ویں برسی کے موقع پر سری نگر میں مجلس عزا کا انعقاد

مجلس میں خاصی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے صدر انجمن شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے اقتدا میں نماز ظہرین ادا کی مجلس میں رہبر انقلاب کے نمائندے حجۃ الاسلام سید علی زادہ موسوی نےامام خمینیؒ کو عصر حاضر کی ولولہ انگیز ملت ساز شخصیت قرار دیتے ہوئے آپ کے انقلاب آفرین اقدامات، افکار و نظریات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انجمن کے صدر آغا صاحب کا شکریہ ادا کیا جو ہر وقت ایسے مجالس انعقاد کرنے میں کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔

مجلس کے اختتام پر حجۃ الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نےاپنے خطاب میں جذبہ ملت سازی کوامام خمینیؒ کے کردار و عمل کا سب سے نمایاں پہلو قرار دیا، اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملت ساز قائد وہی ہوتا ہے جو اللہ اور رسول (ص) کی اطاعت میں یکتائے زمانہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملت ساز قائد کو جن بلند اخلاق اور صفات کا حامل ہونا چاہئے امام خمینی ؒ نے ایسی صفات بدرجہ اُتم موجود تھیں۔ آغا مجتبیٰ نے کہا ایران اور دیگر اسلامی ممالک میں یہی واضح فرق اور امتیاز ہے کہ ایران اُن اسلام دشمن قوتوں کے ساتھ دوستی پر آمادہ نہیں جن سے متعلق قرآن حکیم نے واضح کیا ہے کہ یہ مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں بن سکتے، امام راحل امام خمینی ؒ نے قرآن مجید کو قوم کے لئے منشور قرار دیا اور اس کتاب پر مکمل طور پر عمل کرنے والا مسلمان ہی ملت ساز قائد بن سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .