۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصاویر / مراسم آیت الله بهاری

حوزہ/ امام جمعہ بہار نے کہا: حضرت امام خمینی (رح) نے ایرانیوں کے قومی عزت اور تشخص کو زندہ کیا۔ الحمد للہ ایران اس وقت ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر بہار کے امام جمعہ حجت الاسلام رضا مصباح نے امام خمینی (رح) کی رحلت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی شروع سے ہی ولایت فقیہ کی بنا پر قائم ہوا تھا۔ انقلاب کے ابتدائی سالوں میں انقلاب اسلامی کے عظیم معمار امام خمینی (رح) اور پھر ان کی وفات کے بعدرہبر مظم انقلاب نے انتہائی احسن انداز میں یہ الہی ذمہ داری سنبھالی۔

حجت الاسلام مصباح نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: حضرت امام خمینی (رح) ایک عظیم شخصیت ہیں اور تاریخ میں ان کی شخصیت بے مثال ہے۔

انہوں نے کہا: نوجوان نسل کو حضرت امام (رہ) کے افکار سے آگاہ کیا جائے۔ حضرت امام خمینی (رح) ہی تھے جنہوں نے ایرانیوں کے قومی عزت اور تشخص کو دوبارہ زندہ کیا۔

ایران کے شہر بہار کے امام جمعہ نے کہا: حضرت امام خمینی (رح) نے دشمن کے تسلط کو توڑ کر ایران کو عزت و اقتدار کی بلندیوں تک پہنچایا اور الحمد للہ ایران اس وقت ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .