۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مراسم سالگرد ارتحال

حوزہ / ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: امام خمینی (رہ) نبوی اور فاطمی اسلام کا مجسم نمونہ تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی، امام خمینی (رہ) کی سیرت اور راستے پر گامزن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر اراک کے امام جمعہ آیت اللہ قربان علی نجف آبادی نے گزشتہ رات شہر قزوین کے مدرسہ علمیہ سردارین میں امام خمینی (رہ) کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (رہ) کے افکار آج بھی زندہ ہیں اور یہ افکار انسان کے لئے رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں۔

صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: امام خمینی (رہ) نے ملت ایران کو ظالموں کے ظلم و ستم سے نجات دی اور سب کو باعزت زندگی گزارنے کا درس دیا۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا: امام خمینی (رہ) نبوی اور فاطمی اسلام کا مجسم نمونہ تھے۔اس لیے ان کے افکار اور شخصیت کو پہچاننے کے لئے جس قدر سعی و کوشش کی جائے، کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر امام خمینی (رہ) نے اس بات باعظمت انقلاب کو کامیاب کیا تو یہ کامیابی ان کے نفس کے خلاف جہاد، تقویٰ اور خدا پر توکل کے مرہون منت تھی۔

شہر اراک کے امام جمعہ نے کہا: امام خمینی (رہ) کی آرزو تھی کہ سب اخلاقی، اسلامی اور قرآنی اقدار پر عمل کریں اور یہ اس عظیم شخصیت کی طرف سے بہترین سرمایہ ہے۔

انہوں نے کہا: آج رہبر انقلاب اسلامی پوری طاقت سے امام خمینی (رہ) کی سیرت اور راستے پر گامزن ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .