حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے ۱۲ فروردین (Iranian Islamic Republic Day) یوم جمہوریہ اسلامی ایران کی مناسبت سے جاری پیغام میں اس دن کو ایران کی تاریخ کے اہم ترین ایام میں سے ایک قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا: اس دن، ایرانی قوم کے مضبوط عزم اور جمہوریہ اسلامی ایران پر ان کے گہرے اعتقاد و اعتماد نے ایک تاریخی ریفرنڈم میں اپنا ثمر دیا، جہاں اکثریتی ووٹ کے ذریعہ ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھی گئی جو اسلامی اور قومی اقدار پر استوار ہے۔
آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا: یوم جمہوریہ اسلامی ملت ایران کی مشکلات اور چیلنجز سے عبور ہونے اور ایک روشن اور خودمختار مستقبل کی تعمیر کے عزم کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا: 12 فروردین 1358 شمسی کو ایرانی عوام نے بصیرت اور شعور کے ساتھ انقلاب اسلامی کے اہداف کو زندگی بخشی اور آزادی، انصاف اور خودمختاری کے اصولوں سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا۔
صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا: الحمد للہ جمہوریہ اسلامی ایران 45 سال گزرنے کے باوجود پوری استقامت کے ساتھ قائم ہے اور یہ عظیم کامیابی اُن بے شمار قربانیوں اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے جو اس راہ میں دی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ