۱۲ تیر ۱۴۰۳ |۲۵ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 2, 2024
صفایی بوشهری

حوزہ / بوشہر کے امام جمعہ نے کہا: انتخابات کا نتیجہ جمہوری اسلامی ایران کی سربلندی اور انقلاب اسلامی کے نظریات اور اقدار کے تحفظ کا باعث ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی بوشہر سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے آج صبح ایرانی صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: صوبہ بوشہر کی شاندار تاریخ ہے اور یہاں کے عوام نے ہمیشہ ملکی اہم امور میں شرکت کی اور جمہوری اسلامی ایران کے لیے قومی اور مذہبی اقتدار اور طاقت کا سرچشمہ بن گئے۔

انہوں نے مزید کہا: یقیناً ایران کا اسلامی انقلاب مکمل اسلامی تعلیمات پر مبنی تھا جو ایک مذہبی رہنما یعنی امام خمینی رہ کی رہنمائی سے تشکیل پایا اور اب رہبر معظم اسے مکمل بصیرت اور دانش کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں، یہ انقلاب لوگوں کے تعاون سے انجام پایا، ان کےلئے تھا اور عوام کے لیے ہی رہے گا۔

حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے کہا: اسلامی نظام کی طاقت کا بنیادی جزو عوام ہیں۔ نظام اسلامی کی تشکیل میں عوام کا کردار انتہائی اہم ہے اور اس کا بنیادی ہدف بھی لوگوں کی خدمت اور انہیں اسلامی نظام مہیا کرنا ہے۔

امام جمعہ بوشہر نے کہا: انتخابات سے مراد عوام کی طرف سے اسلامی نظام کی تشکیل ہے، خواہ یہ براہ راست انتخابات ہوں جیسے اسلامی کونسل(Islamic Consultative Assembly)، صدر جمہوریہ اور بلدیاتی انتخابات وغیرہ یا ماہرین کی اسمبلی (مجلس خبرگان) کے ذریعہ ہوں۔

انہوں نے کہا: اسلامی نظام کے حساب و کتاب میں عوام کی استقامت اور جمہوریت بنیادی اصول ہے اور ان میدانوں میں جتنے زیادہ لوگ شرکت کریں گے، ایران اسلامی کی قومی اور بین الاقوامی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .