۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
شرکت آیت الله العظمی نوری همدانی در انتخابات

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کچھ دیر پہلے ایرانی صدارتی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کچھ دیر پہلے ایرانی صدارتی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایرانی قوم کو تاکید کی ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور باصلاحیت فرد کے انتخاب میں اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ ایران میں جاری آج 28 جون 2024ء کو ہونے والے 14ویں صدارتی انتخابات میں ملک بھر کے مختلف صوبوں میں 90 ہزار پولنگ اسٹیشنز اور اسی طرح بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک میں بھی 350 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جہاں آج 8 بجے سے پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .