۱۴ تیر ۱۴۰۳ |۲۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 4, 2024
احمد وحیدی - وزیر کشور

حوزہ/ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا: 28 جون 2024ء کو ہونے والے ایرانی 14ویں صدارتی انتخابات میں ملک بھر میں 90 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیرداخلہ احمد وحیدی نے کہا: 28 جون 2024ء کو ہونے والے ایرانی 14ویں صدارتی انتخابات میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف صوبوں میں 90 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا: ملک کے اندر اور باہر لوگوں کی تعداد کو مدنظر رکھ کر پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

احمد وحیدی نے کہا: بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک میں بھی 350 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ ان دنوں امیدواروں کے درمیان قومی ذرائع ابلاغ میں مباحثہ بھی ہورہا ہے۔ جس میں تمام امیدوار ماہرین کے سوالات کا جواب دینے کے علاوہ ملک کی ترقی کے لئے اپنا ایجنڈا اور ویژن بھی پیش کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کی گہماگہمی اور صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ صدارتی امیدوار کارنر میٹنگوں کے علاوہ مختلف طبقات سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .