۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
شرکت رهبر معظم انقلاب در مرحله دوم انتخابات دوازدهمین دوره مجلس شورای اسلامی

حوزہ/ ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے حکومتی کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ہم شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کے سوگ میں ہیں، لیکن ہمیں اپنی زمہ داریوں اور فرائض کو نبھانا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے حکومتی کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں 13 ویں صدارتی انتخابات کیلئے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن، ایگزیکٹو کمیٹیوں کی تشکیل، صوبوں کی نوٹیفیکیشن اور اشتہاری کمیشنوں کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ آج بروز جمعرات 13ویں صدارتی انتخابات کیلئے اُمیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اور یہ سلسلہ پانچ دن تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کی صبح 8:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک پانچ دنوں کے لیے، صدارتی اُمیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں اور اُمیدواروں کو آئین کی پاسداری کرنا ہوگی۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کے بعد اہلیت کی تصدیق، شورائے نگہبان کی زمہ داری ہے، تاہم شورائے نگہبان کی تصدیق کے بعد امیدوارں کے پاس کمپین کے لئے دو ہفتے کا وقت ہوگا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے الیکٹرونک ووٹنگ کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کی تصدیق الیکٹرونک طریقے سے بھی جاری رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .