۲۹ خرداد ۱۴۰۳ |۱۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 18, 2024
نوری ہمدانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام ایرانی عوام سے درخواست کی ہے کہ زیادہ زیادہ سے انتخابات میں شرکت کریں اور صحیح فرد کو انتخاب ر کے ایک قوی ایران کی بنیاد رکھیں۔

حوزہ نیوزا یجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے جمعرات کو ایران کے صدارتی کے کنڈیڈیٹ ڈاکٹر سعید جلیلی سے ملاقات میں امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے نہج البلاغہ خط 53 میں مالک اشتر کے نام مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے خط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینیؒ کے بقول قرآن مجید کے بعد ہمارے پاس نہج البلاغہ جیسی کوئی بھی جامع کتاب نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امیر المومنین علیہ السلام نے مالک اشتر سے فرمایا کہ لوگوں کے ساتھ محبت سے پیش آنا: «وأشعِرْ قَلبَکَ الرَّحمَةَ لِلرَّعِیَّةِ ، والمحبَّة لَهُم ، واللُّطفَ بهِم ، ولاتَکونَنَّ علَیهِم سَبُعا ضارِیا تَغتَنِمُ أکلَهُم ؛ فإنَّهُم صِنفانِ : إمّا أخٌ لَکَ فی الدِّینِ ، أو نَظیرٌ لَکَ فی الخَلقِ...» خبردار ان کے حق میں بھاڑ کھانے والے درندہ کے مثل نہ ہوجانا کہ انہیں کھا جانے ہی کو غنیمت سمجھنے لگے – کہ مخوقات خدا کی دو قسمیں ہیں بعض تمہارے دینی بھائی ہیں اور بعض خلقت میں تمہارے جیسے بشیر ہیں جن سے لغزشیں بھی ہوجاتی ہیں اور انہیں خطائوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اس خط کے ایک اور حصے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا: لوگ دین کا ستون اور دشمنوں کے مقابلے میں ڈھال ہیں۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا: آپ کی توجہ لوگوں کی جانب ہونی چاہئے کیوں کہ لوگ بہت اہم ہیں، 8 مسلط کردہ جنگ میں انہی لوگوں نے اسلام اور ایران کے دفاع میں اپنی جان، مال اور اولاد کی قربانیاں دیں، لہذا تمام سرگرمیاں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہوں۔

آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے انتخابات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام ایرانی عوام سے درخواست کی ہے کہ زیادہ زیادہ سے انتخابات میں شرکت کریں اور صحیح فرد کو انتخاب ر کے ایک قوی ایران کی بنیاد رکھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .