۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
تصاویر/ مراسم تودیع و معارفه سردبیر خبرگزاری حوزه

حوزہ/ جناب یوسف شعبان علی کو حوزہ علمیہ ایران کی آفیشل ویب سائٹ حوزه نیوز ایجنسی کے انچارج اور حوزہ علمیہ کے میڈیا سینٹر اور سوشل میڈیا کے ذمہ دار حجۃ الاسلام رستمی کے حکم سے اس خبررساں ادارے کا چیف ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جناب یوسف شعبان علی کو حوزہ علمیہ ایران کی آفیشل ویب سائٹ حوزه نیوز ایجنسی کے انچارج اور حوزہ علمیہ کے میڈیا سینٹر اور سوشل میڈیا کے ذمہ دار حجۃ الاسلام رستمی کے حکم سے اس خبررساں ادارے کا چیف ایڈیٹر مقرر کیا گیا، اسی طرح حوزہ نیوز ایجنسی کے سابق چیف ایڈیٹر جناب مرتضی سعیدی نجفی کی گزشتہ کاوشوں کو سراہا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے انچارج دار ڈائریکٹر حجۃ الاسلام رستمی نے حوزہ نیوز کے اراکین کی گزشتہ ایک سال کی زحمتوں کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر انتخابات، قرآنی نمائش، تحقیقی نمائش اور یزد میں حوزہ نیوز کے نمائندہ دفتر کے افتتاح میں اراکین کی زحمات اور کوششوں کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے سابق چیف ایڈیٹر مرتضیٰ سعیدی نجفی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خدا کا شکر ہے کہ اس عرصے کے دوران حوزہ کے سینئر مینیجرز اور نیوز ایجنسی کے میڈیا سنٹر نے سنجیدگی کے ساتھ کام اور حمایت کی ہے، امید ہے کہ آئندہ بھی مزید حمایت فرمائیں گے تا کہ ہم نیوز ایجنسی میں مزید کامیابیوں کا مشاہدہ کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .