۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مساعد وزير الخارجية الإيراني علي باقري كني

حوزہ/ برکس وزرائے خارجہ کا اجلاس روس میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ بھی شریک ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے برکس تنظیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس بین الاقوامی سطح پر بڑی اقتصادی تنظیم ہے، جس میں اہم ممالک شامل ہیں اور یہ تنظیم مغربی تسلط سے آزاد ہو کر سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے ایران کی برکس میں رکنیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی اور شہید وزیر خارجہ عبد اللہیان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے برکس میں ایران کو رکنیت ملی۔

علی باقری نے کہا کہ ایران کی برکس میں موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ ایران کو عالمی سطح پر اہمیت دی جاتی ہے۔

ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے روس میں ہونے والے برکس کے اجلاس میں ایران بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کے اجلاس میں رکن ممالک کے باہمی تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی عالمی تجارت پر اجارہ داری کے خلاف دنیا کی اہم اقتصادی طاقتوں نے برکس تنظیم کی بنیاد ڈالی تھی۔

واضح رہے کہ عالمی تجارت پر ڈالر کی اجارہ داری کو ختم کرنا برکس تنظیم کے بنیادی اہداف میں سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق، برکس وزرائے خارجہ کا اجلاس روس میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ بھی شریک ہوں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .