۴ آبان ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 25, 2024
ایرانی صدر کی برکس سربراہی اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات

حوزہ/ روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر نے مختلف ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور چین کے صدور نے اپنی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کی توسیع پر زور دیتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیا۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا: تہران علاقے میں جنگ کا خواہاں نہیں ہے۔ ہاں، اگر کوئی بھی سرزمین ایران کو جنگ و جارحیت کا نشانہ بنائے گا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

اس ملاقات میں چين کے صدر نے بھی تہران کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات کی زیادہ سے زیادہ توسیع اور دونوں مفادات کے دفاع کے لئے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔

ایرانی صدر کی برکس سربراہی اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات / دو طرفہ تعاون سمیت غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پر تاکید

ایران اور جنوبی افریقہ کے صدور نے بھی دو طرفہ مسائل اور برکس کے دائرے میں تعلقات و تعاون کی توسیع کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور غزہ کے عوام کی حمایت اور علاقے میں امن و امان کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران اور مصر کے صدور نے بھی علاقے کے اہم ترین مسائل اور غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے طریقوں کا جائزہ لیتے ہوئے علاقے میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کی روک تھام کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

صدر ایران نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر مغرب کی حمایت اور مغرب کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران جنگ کے درپے نہیں ہے لیکن ایران کے خلاف اسرائیل نے اگر کوئی بھی غلط قدم اٹھایا تو ایران کا جواب بہت سخت اور دندان شکن ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .