حوزہ نیوز ایجنسی؛ غاصب صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے شدید حملوں کے بعد جنوبی لبنان کی سرحدوں پر قابض صیہونی فوجیوں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔
اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 13 ہزار صیہونی فوجیوں نے میدان جنگ میں جانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 صیہونی فوجی ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے تھے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان اور غزہ میں بے گناہ عوام پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی تنصیبات اور فوجی مراکز پر حملے جاری ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مقبوضہ یروشلم کے عکا اور حیفا میں حزب اللہ لبنان کے حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
صیہونی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لبنان سے کم از کم 5 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔