۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
امدادی سامان

حوزہ/لبنانی عوام کے لئے امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں حرم امام رضا علیہ السّلام سے وابستہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن نے عوامی امداد اور مخیر حضرات کے تعاون سے شام میں لبنانی تارکینِ وطن کے درمیان بڑے پیمانے پر راشن تقسیم کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی عوام کے لئے امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں حرم امام رضا علیہ السّلام سے وابستہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن نے عوامی امداد اور مخیر حضرات کے تعاون سے شام میں لبنانی تارکینِ وطن کے درمیان بڑے پیمانے پر راشن تقسیم کیے ہیں۔

کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد حسین استاد آقا نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کی تاکید اور حرم امام رضا علیہ السّلام کے منتظم اعلیٰ اور متولی کے حکم پر، غاصب صیہونیوں کے لبنان پر جرائم کے آغاز سے ہی بارگاہِ امام رضا علیہ السّلام میں لبنان کے مظلوم عوام کے لئے امداد جمع کرنا شروع کر دی تھی، جو اب بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام رضا علیہ السّلام سے وابستہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن نے شام میں پناہ لئے ہوئے لبنانی تارکینِ وطن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فوڈ پیکجز تیار کر کے ان کے درمیان تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی وحشیوں کے حملوں سے متاثرہ لبنانی مہاجرین کو اس مرحلے میں ایک ہزار فوڈ پیکجز کی امداد فراہم کی گئی اور ہر پیک کی مالیت 55 ڈالر تھی۔

جناب استاد آقا نے بتایا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن نے اس سے پہلے مشہد مقدس تشریف لانے والے لبنانی مہمانوں کی رہائش اور پذیرائی کا انتظام کیا ہے اور اس کے علاوہ زخمیوں کے لئے طبی سامان کی ایک کھیپ بھی بھیجی اور’’لبنان تنہا نہیں ہے‘‘ کے عنوان سے لبنان کے متاثرہ افراد کے لئے مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .