۱ آبان ۱۴۰۳ |۱۸ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 22, 2024
پزشکیان

حوزہ/ ایرانی صدر نے تہران میں مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر میں شہید یحییٰ سنوار کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ایران پر حملے کی غلطی کرے تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تہران میں حماس کے دفتر کا دورہ کیا اور تنظیم کے سربراہ شہید یحیٰی السنوار کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔

غاصب اسرائیل کے ہر حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا، ڈاکٹر پزشکیان

ایرانی صدر ڈاکٹر پزشکیان نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں ایسی حکومتیں ہیں، جو دوسروں کے سامنے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا دم بھرتی ہیں، لیکن عملی طور پر ان کو پامال کرتی ہیں۔ یہی حکومتیں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرتی ہیں اور لوگوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور ہجرت کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے پوری ڈھٹائی کے ساتھ صیہونی حکومت کو مسلح کیا اور اس کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کا دفاع بھی کیا ہے۔ دنیا کے حریت پسند کبھی بھی ان حالات میں خاموش نہیں رہیں گے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے ممکنہ حملے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کرے تو مناسب جواب دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .