حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سیدعلی رضا عبادی نے آج ایک اجلاس میں کہا: دنیا کی موجودہ صورتحال ایسی ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی، اور آج مذہبی اجتماعات عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں، خاص طور پر جب تحریک اربعین میں ایران کا کلیدی کردار ہو۔
حجت الاسلام والمسلمین عبادی نے کہا: آج دنیا کے عوام حق کی طرف مائل ہیں اور ہمیں اسلامی منابع اور فقہی تعلیمات کی روشنی میں مسئلہ تبیین پر زور دینا چاہیے۔ کربلا 61 کے پیغامات کو کربلا 2024 کے ساتھ ہم آہنگ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ عالمی بیداری مذہبی اجتماعات سے حاصل ہو رہی ہے، اور ہمیں ان اجتماعات کو مستحکم کرنا چاہیے، ایمان دار اور تجربہ کار شعراء کی خدمات حاصل کر کے ان سے انقلاب اسلامی کے پیغامات کو عام کیا جا سکتا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین عبادی نے کہا کہ اسلامی تمدن کا فروغ اور استعماری قوتوں کا زوال مذہبی اجتماعات اور ثقافتی اداروں کے مرہون منت ہے۔
آپ کا تبصرہ