۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ احمد اقبال رضوی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے حماس کے سربراہ ابو ابراہیم حسن یحییٰ سنوار کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عظیم کمانڈر شہید حاج قاسم سلیمانی، عظیم لیڈر شہید اسماعیل ہنیہ، سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور اب عظیم مجاہد یحی السنوار کی شہادتوں نے امت مسلمہ پر حجت تمام کردی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے حماس کے سربراہ ابو ابراہیم حسن یحییٰ سنوار کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عظیم کمانڈر شہید حاج قاسم سلیمانی، عظیم لیڈر شہید اسماعیل ہنیہ، سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور اب عظیم مجاہد یحی السنوار کی شہادتوں نے امت مسلمہ پر حجت تمام کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف اسرائیل کے سامنے ذلت کے ساتھ سرتسلیم خم کرنے والے مسلم حکمران ہیں، دوسری طرف مقاومت کے یہ عظیم شہداء ہیں، جنہوں نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا جو امت کی آزادی اور عزت و شرف کا واحد راستہ ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ان شہداء کے پاکیزہ خون نے امت مسلمہ سے فرقہ واریت اور تکفیریت کا جنازہ نکال دیا ہے، جو استعماری قوتوں کا امت مسلمہ پر تسلط کا ہمیشہ سے حربہ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہادتیں مسلم امہ کی بیداری، اتحاد اور مقاومت کے جذبے سے مزید سرشار ہونے کا سبب بنیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .