۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله مصطفی علماء، نماینده مردم کرمانشاه، در مجلس خبرگان رهبری

حوزہ/ کرمانشاہ کے عوامی نمائندے اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن، آیت اللہ مصطفی علماء نے فلسطینی کمانڈر، شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے فلسطین کے مزاحمتی عوام اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو تعزیت و تہنیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرمانشاہ کے عوامی نمائندے اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن، آیت اللہ مصطفی علماء نے فلسطینی کمانڈر، شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے فلسطین کے مزاحمتی عوام اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو تعزیت و تہنیت پیش کی ہے۔

آیت اللہ مصطفی علماء کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

فلسطینی کمانڈر اور عظیم آپریشن "طوفان الاقصی" کے قائد، شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر فلسطین کے مزاحمتی عوام اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اس بہادر کمانڈر نے طوفان الاقصی جیسے عظیم آپریشن کی قیادت کرکے صیہونی حکومت کی کھوکھلی حقیقت اور فلسطینی عوام کی مظلومیت کو دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا۔

ان کی بے مثال شجاعت بالکل ویسی تھی جیسا کہ امیر المومنین علیہ السلام نے بیان فرمایا تھا، صیہونی حکومت نے ان کی شہادت کی تصویر کشی کرکے ایک اور سنگین غلطی کی، کیونکہ اس سے یہ ظاہر ہوا کہ شہید سنوار اپنی آخری سانس تک صف اول میں دشمن سے لڑتے رہے اور مسلح صیہونیوں کی جرأت نہ ہوئی کہ ان کے قریب آئیں۔ وہ فلسطینی نوجوانوں کے لیے ایک بے مثال نمونہ بن گئے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ ان شہداء کے خون اور مزاحمتی محاذ کے بہادر جوانوں کی برکت سے، جو ان کے راستے کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، جلد ہی اس غاصب حکومت کے خاتمے کا مشاہدہ کریں گے۔

مصطفی علماء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .