۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
پیام شیخ زکزاکی در رثای سید نصر الله

حوزہ/ تحریک اسلامی نائجیریا کے رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے ایک پیغام میں بے نڈر اور بے باک کمانڈر اور مجاہد یحیی السنوار کی شہادت پر امت مسلمہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی نائجیریا کے رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے ایک پیغام میں بے نڈر اور بے باک کمانڈر اور مجاہد یحیی السنوار کی شہادت پر امت مسلمہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کی ہے۔

خبر کے مطابق، شیخ ابراہیم زکزاکی نے شہادت کے اس عظیم سانحے پر اپنے سوشل میڈیا پیج پر پیغام جاری کیا، جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل الله أمواتا بل أحیاء عند ربهم یرزقون.

إنّا لله وإنّا إلیهِ رَاجعُون

میں انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ، حماس کے جدوجہد کرنے والے مجاہد شہادتِ ابراہیم یحیی السنوار اور اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر مجاہدینِ مقاومت، ان کے اہل خانہ، دوستوں اور عزیزوں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس عظیم شہید اور ان کے ساتھیوں کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔

دعا کرتے ہیں کہ خداوند متعال ان کی پاک روح کو آئمہ طاہرین (ع) بالخصوص حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے جوار میں محشور فرمائے۔

ابراہیم زکزاکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .