۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
یحیی سنوار

حوزہ/ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: اللہ کی راہ میں مجاہدین کے لیے شہادت ایک نعمت اور آرزو ہے، جس کا وہ ہر دن اور رات انتظار کرتے ہیں۔ یحییٰ سنوار کی زندگی کا جائزہ لینا ہمیں اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ انہوں نے اپنی جوانی سے لے کر شہادت تک اس تعلیم پر عمل کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت پر آیت اللہ سید محمد سعیدی نے پیغام جاری کیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِینَ رِجَالࣱ صَدَقُواْ مَا عَٰهَدُواْ ٱللَّهَ عَلَیۡهِۖ فَمِنۡهُم مَّن قَضَیٰ نَحۡبَهُۥ وَمِنۡهُم مَّن یَنتَظِرُۖ وَمَا بَدَّلُواْ تَبۡدِیلࣰا۔

مومنوں میں ایسے مرد بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے گئے عہد کو سچ کر دکھایا، ان میں سے کچھ اپنی نذر پوری کر چکے ہیں اور کچھ انتظار کر رہے ہیں، اور انہوں نے اپنی روش میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ (سورہ احزاب: 23)

اللہ کی راہ میں مجاہدین کے لیے شہادت ایک نعمت اور آرزو ہے، جس کا وہ ہر دن اور رات انتظار کرتے ہیں۔ یحییٰ سنوار کی زندگی کا جائزہ لینا ہمیں اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ انہوں نے اپنی جوانی سے لے کر شہادت تک اس تعلیم پر عمل کیا۔

یحییٰ سنوار نے کبھی بھی آسانی کا راستہ نہیں چنا اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور فلسطینی عوام پر ظلم کے خاتمے کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔ 7 اکتوبر کو غاصب صہیونی ریاست کے خلاف جو حملہ انہوں نے ترتیب دیا، اس نے دنیا کے تمام حریت پسندوں کو یہ پیغام دیا کہ صہیونی ریاست کی مکڑی کا جال بہت کمزور ہے، اور پھر آخرکار یحیی سنوار اپنے مقصد یعنی شہادت تک پہنچے۔

ہمارے عوام ہمیشہ رہبر معظم انقلاب کے پیروکار رہتے ہوئے استکبار کے خلاف اور مقاومت کی حمایت میں ثابت قدم رہے ہیں، اور یہ شہادتیں و قربانیاں ہماری حماس، حزب اللہ اور دیگر مجاہدین کی حمایت میں کوئی کمی پیدا نہیں کر سکتیں۔

میں اس المناک سانحے پر تمام فلسطینی حریت پسندوں اور حق کے حامیوں کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ حماس کی بہادر نوجوان نسل اس شہید کے مشن کو جاری رکھے گی۔ میں دعاگو ہوں کہ خداوند مقاومت کے محاذ کو مزید سرخرو اور مضبوط کرے اور انہیں اپنے مقاصد کے قریب تر پہنچائے، ان شاء اللہ۔

أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِیبٌ

متولی حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا

و امام جمعہ قم

سید محمد سعیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .