۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
غبار روبی و عطر افشانی حرم موسی مبرقع(ع)

حوزه/ ایرانی گارڈین کونسل کے رکن نے حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کے مضبوط ایمان کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہمیں حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس طرح ثابت قدمی سے دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں، مشکلات کو برداشت کر تے اور اپنے ہدف اور مقصد میں کوئی تبدیلی نہیں کرتے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی گارڈین کونسل کے رکن آیت‌ اللہ محمد مهدی شب‌ زنده‌ دار نے امامزاده موسی مبرقع(ع) کی غبارروبی اور عطرافشانی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی نے اپنے نبی کو حکم دیا کہ وہ اپنے مخالفین سے کہیں کہ وہ اپنے دلائل اور براہین پیش کریں، جو اسلام میں علم اور دانش کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، ایسی اہمیت جو کسی اور دین یا فرقے میں اس حد تک نہیں دی گئی۔

حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے کہا: اسلام میں دوسری اہم بات جس پر بہت تاکید کی گئی ہے وہ عواطف یعنی اللہ تعالی، اس کے اولیاء اور دینی معارف کے ساتھ قلبی تعلق ہے۔ جب علم اور دانش کے ساتھ یہ روحانی اور قلبی تعلق پیدا ہوتا ہے تو یہ انسان کو اتنی طاقت دیتا ہے کہ وہ بغیر تھکے اپنے اعلیٰ مقصد کی طرف بڑھتا ہے اور اس راستے میں کوئی مصیبت یا مشکل اسے کبھی مایوس نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا: آج ہم اس حقیقت کو مقاومتی محور میں بخوبی مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ ہمیں حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس طرح ثابت قدمی سے دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں، مشکلات کو برداشت کر تے اور اپنے ہدف اور مقصد میں کوئی تبدیلی نہیں کرتے ہیں۔

آیت اللہ شب زنده‌ دار نے کہا:ائمہ اطہار علیہم السلام کے فرزندان کے ساتھ اظہارِ عقیدت گویا خود ان کے، رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے ساتھ عقیدت شمار ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .