۴ آبان ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 25, 2024
آیت الله سیداحمد خاتمی

حوزہ/امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غاصب اور جارح صیہونی حکومت نے مزید کوئی حماقت کی تو اسلامی جمہوریہ ایران وعدہ صادق آپریشن 3 کے ذریعے اسے تباہ کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے آج نمازِ جمعہ کے خطبوں میں غاصب اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غاصب اور جارح صیہونی حکومت نے مزید کوئی حماقت کی تو اسلامی جمہوریہ ایران وعدہ صادق آپریشن 3 کے ذریعے اسے تباہ کرے گا۔

انہوں نے عوام کو دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے گزشتہ 45 برسوں کے دوران بین الاقوامی میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے ایرانی قوم نے ان کی تمام مذموم سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثقافتی، اقتصادی اور نفسیاتی تیاری بہت ضروری ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلند قوم استکباری طاقتوں کے خلاف استقامت دکھانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

امام جمعہ تہران نے حماس کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار اور حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین کی عظیم شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جارح صیہونی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ مزاحمتی کمانڈروں کے قتل سے مزاحمتی محاذ کے ارادے کمزور نہیں ہوں گے، بلکہ مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایران کے تینوں جزائر (تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسٰی) کے بارے میں کیے گئے بے بنیاد دعوؤں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں جزائر ایرانی سرزمین کا لازم و ملزوم حصہ ہیں، جس کا ثبوت ایران اور دیگر ممالک کی تاریخی، قانونی اور جغرافیائی دستاویزات میں پایا جاتا ہے، لہٰذا تینوں جزیرے ایرانی سرزمین کا حصہ رہے ہیں اور رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .