اتوار 26 جنوری 2025 - 09:00
امریکہ کے ساتھ روابط کے متعلق ہمارا موقف وہی ہے جو مقام معظم رہبری کا موقف ہے

حوزه/ نماز جمعہ تہران کے خطیب نے کہا: امریکی ہٹ دھرمی کے مقابلے میں صرف مقاومت ہی ممکنہ راستہ ہے۔ جس طرح غزہ والوں نے کامیابی حاصل کی ہے، ان شاءاللہ ہم بھی خدا کے فضل سے ایک دن امریکیوں کی شکست کا جشن منائیں گے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، نماز جمعہ تہران کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تہران کی نماز جمعہ کے خطبات میں امام موسی کاظم (ع) کی شہادت کے موقع پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: امریکی ہٹ دھرمی کے مقابلے میں صرف مقاومت ہی ممکنہ راستہ ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا: گزشتہ ہفتے حجت الاسلام علی رازینی اور حجت الاسلام آقای مقیسہ کی شہادت کا واقعہ پیش آیا، انصافاً ان دونوں شہداء کا ریکارڈ عوامی خدمات سے بھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا: دنیا اور بالخصوص امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ امریکہ کے ساتھ روابط کے متعلق ہمارا موقف وہی ہے جو امام راحل اور مقام معظم رہبری کا موقف ہے۔

نماز جمعہ تہران کے خطیب نے صیہونی حکومت کے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اگر شیطانِ بزرگ امریکہ صیہونی حکومت کی پشت پناہی نہ کرتا تو وہ ایک ہفتہ بھی مقاومت کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: اس غاصب حکومت کے مظالم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ غزہ کے 47 ہزار شہداء میں سے 59% معصوم بچے تھے۔ ان مسائل میں یورپی ممالک نے بھی اپنا شرمناک امتحان دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کردار ساری دنیا کے سامنے ہے۔ انسان کو حقیقی انسانی حقوق کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha