منگل 28 جنوری 2025 - 11:09
برطانیہ نے ٹرمپ کی پیشکش کو ٹھکرا دیا

حوزه/ غزہ میں نسل کشی اور تباہی و بربادی کے لیے صہیونی ریاست کے حامی برطانیہ نے بھی ٹرمپ کے گستاخانہ مشورے پر رد عمل ظاہر کیا اور ڈاؤننگ اسٹریٹ، برطانیہ کے وزیر اعظم کے ترجمان نے اسے مسترد کر دیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ نے پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گستاخانہ مشورے، جس میں فلسطینیوں کو غزہ سے ہمسایہ ممالک میں منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی، کو مسترد کر دیا۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ، برطانیہ کے وزیر اعظم کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں ٹرمپ کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے کہا: فلسطینطی شہریوں کو اپنے گھروں میں واپس جانے اور اپنی زندگیوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

جبکہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صہیونی حکومت کی نسل کشی کی برطانیہ کی بے پناہ حمایت بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ مذمت کا نشانہ بنتی رہی ہے، ڈاؤننگ اسٹریٹ نے مزید کہا: جیسا کہ وزیر خارجہ نے کہا، غزہ کے لوگوں کے لیے، جن میں سے بہت سے اپنے پیاروں، گھروں یا زندگیوں سے محروم ہو چکے ہیں، پچھلے ۱۴ مہینے تنازعات کا ایک زندہ خواب بن گئے ہیں۔ اسی لیے برطانیہ مسلسل غزہ میں تنازعے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha