حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے کہا: حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک طویل مدت سے صہیونی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہا فلسطینی قیدیوں کا ایک نیا گروہ، آج جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا کیا جائے گا۔ یہ ہمارا ان سے اور عوام سے بھی آزادی کا وعدہ ہے کہ ہم آزادی اور خودمختاری کے راستے پر ایک ساتھ چلتے رہیں گے۔
حماس نے مزید کہا: غزہ کے تمام علاقوں کو نشانہ بنانے والے بے مثال اور وحشیانہ حملے کے باوجود، ہم نے دشمن کے قیدیوں کو محفوظ رکھا، حالانکہ دشمن انہیں ختم کرنے اور بمباری کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن ہم نے اپنے اخلاقی اصولوں کے مطابق ان کی حفاظت کی۔
حماس نے زور دے کر کہا کہ آج فلسطینی عوام کے لئے ایک "یادگار دن" ہے، جو ان کی راہ و روش اور انتخاب و ازادی کو ظاہر کرتا ہے، اور یروشلم کو دارالحکومت بنانے کے لیے ایک خودمختار ریاست حاصل کرنے کے راستے پر فخر اور وقار کے ساتھ چلنے کے عزم کی حمایت کرتا ہے۔
اسی طرح، حماس کے ایک مطلع ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ اس گروپ نے ثالثوں کو اطلاع دی ہے کہ یہودی خاتون اربل زندہ ہے اور اگلے ہفتے کے روز رہا کی جائے گی۔
اس سے قبل، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی کی اجازت نہیں دے گا جب تک کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ حل نہ ہو جائے۔
آپ کا تبصرہ