۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام علی خاتمی - زنجان

حوزہ / ایران کے شہر زنجان کے امام جمعہ نے کہا: تمام سازشوں، سیاہ کار ناموں اور مایوسی پھیلانے کا سرچشمہ امریکہ ہے۔ جوانوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر زنجان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین علی خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علی اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہما کے یوم عقد مبارک کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرنے کے بعد کہا: 2جولائی عالم ربانی آیت اللہ صدوقی کا یوم شہادت ہے کہ اس شہید والا مقام کی شہادت میں امریکہ کا ہاتھ تھا اور امریکہ نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ نے 3 جولائی 1988 کو خلیج فارس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مسافر بردار طیارے پر ہولناک حملہ کیا تھا جس میں 290 بے گناہ ایرانی مسافر شہید ہوئے تھے اور ان میں چالیس بچے بھی شامل تھے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین خاتمی نے کہا: بچوں کے قاتل امریکہ نے اتنے سال گزرنے کے بعد بھی اس واقعے پر معذرت نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا: امریکہ نے تین صدیوں سے مشرقی ایشیا اور افریقہ میں قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

شہر زنجان کے امام جمعہ نے کہا: امریکہ نے افغانستان میں جب سے اپنے ناپاک قدم رکھے تو وہاں منشیات کی پیداوار میں 300 گنا اضافہ ہو گیا۔

نمائندہ ولی فقیہ اور شہر زنجان کے امام جمعہ نے کہا: صدام نے امریکہ کی حمایت سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کیا اور اس جنگ میں پوری دنیا صدام کی پشت پر تھی لیکن وہ ایران کی ثابت قدمی کا مقابلہ نہ کرسکے۔

حجت الاسلام خاتمی نے کہا: امریکہ فارسی زبان کے چینلز اور سائبر اسپیس کے ذریعے ایران میں مایوسی پھیلانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے لہذا جوانوں کو چاہیے کہ وہ اس سے ہوشیار رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .