۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصاویر/ اقامه نماز جمعه پلدشت

حوزہ / ایران کے شہر پلدشت کے امام جمعہ نے کہا: امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی حمایت موجودہ دور میں سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ اگر ہم امریکہ کے کرتوتوں کو دیکھیں تو اس وقت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والوں میں سے ایک امریکہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر پلدشت کے امام جمعہ حجت الاسلام وحید طالبی نے اس شہر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولایت کی قبولیت کا لازمہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی ولایت کا اقرار ہے۔ جو شخص امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت کو قبول نہیں کرے گا وہ گمراہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی حمایت موجودہ دور میں دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہے اور اگر ہم امریکہ کے کرتوتوں کو دیکھیں تو اس وقت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والوں میں سے ایک امریکہ ہے۔

انہوں نے کہا: یہ شیطانِ بزرگ نہ صرف یہ کہ انسانی حقوق کا دفاع نہیں کرتا بلکہ انسانی حقوق کا حقیقی دشمن بھی ہے۔

حجت الاسلام وحید طالبی نے کہا: داعش جیسے خبیث دہشتگرد گروہ کی حمایت، مختلف جنگوں میں شرکت اور نسلی تعصب کا پرچار وغیرہ کی حمایت امریکہ کے فقط چند جرائم میں سے ایک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .