۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی دبیر کل مجلس علمای هند با آیت الله اعرافی

حوزہ/ سویڈن حکومت کے ذریعہ قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کی اجازت دئیے جانے پر مجلس علمائے ہند کے اراکین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیاہے،علما نے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور سویڈن سرکار کے خلاف سخت موقف اختیار کیاجائے ،تاکہ مذہبی مقدسات کی اہانت پر لگام لگائی جاسکے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ سویڈن حکومت کے ذریعہ قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کی اجازت دئیے جانے پر مجلس علمائے ہند کے اراکین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیاہے ۔علما نے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور سویڈن سرکار کے خلاف سخت موقف اختیار کیاجائے ،تاکہ مذہبی مقدسات کی اہانت پر لگام لگائی جاسکے ۔

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جوادنقوی نے اس اقدام کو مذہبی منافرت اور اسلاموفوبیا کی بدترین شکل قراردیا۔انہوں نے کہاکہ سویڈن میں حکومتی سرپرستی میں نوجوان نسل کے درمیان میں اسلاموفوبیا پنپ رہاہے ،جو سویڈن کے حق میں زہر ہلاہل ثابت ہوگا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر حکو مت کی طرف سے قرآن مجید کو نذرآتش کرنے کی اجازت دینا مذہبی منافرت کی بدترین مثال ہے ۔اس اقدام کو دہشت گردی سےتعبیر کیاجاناچاہیے ۔

مولانا نے کہاکہ سویڈن میں مسلسل اسلامی مقدسات کی اہانت کی جارہی ہے ،جس کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہوکر سخت موقف اختیارکرنا چاہیے ۔تنہا سویڈ ن کے مصنوعات کا بائیکاٹ ناکافی ثابت ہوگا ،اس کے خلاف عالمی بائیکاٹ کی مہم چلائی جائے ۔

مولانانے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کو ہدف بنایاجارہاہے ،اس لئے مسلمان حکومتوں کو اپنی بیداری کا ثبوت دینا ہوگا ۔اگر مسلمان حکومتیں اپنے فریضے پر عمل کریں تو عالمی رائےمسلمانوں کے حق میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔

مولانانے مزید کہاکہ جہاں بھی اسلامی مقدسات کو نشانہ بنایاجارہاہے ،اس ملک کے خلاف مسلمان حکومتوں کو متحدہوکر سخت موقف اختیارکرنا چاہیے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .