۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید جلوخان الموسوی

حوزہ / حجت الاسلام سید عدنان جلوخان الموسوی نے کربلا میں نماز عید الاضحی کے خطبوں سے خطاب کے دوران کہا: مسلمان جوانوں کو دشمن کے ان فتنوں سے ہوشیار رہنا چاہئے جو ان کے ایمان کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کے مطابق، کربلا میں نماز عیدالفطر کے خطیب حجت الاسلام سید عدنان جلوخان الموسوی نے معاشرے میں پھیلنے والی فتنوں بالخصوص ان فتنوں کے خلاف خبردار کیا جو کہ اس وقت نوجوانوں کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا: 18 ذوالحجہ، عید غدیر خم کی آمد آمد ہے۔ اس مبارک دن میں حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے حرم مبارک کی زیارت کرنا ان سے تجدید بیعت کو ظاہر کرتا ہے۔ یاد رہے کہ اس بیعت کو مومن کے اعمال اور طرز عمل میں بھی نظر آنا چاہئے۔

حجت الاسلام سید عدنان الموسوی نے کہا: ہر حال میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پاک سے متمسک رہنے کی ضرورت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے کہ "میرے اہل بیت ع کی مثال تم میں کشتی نوح کی طرح ہے، جو اس پر سوار ہو گا وہ نجات پائے گا اور جو پیچھے رہے گا وہ ڈوب کر ہلاک ہو جائے گا"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .