۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
آیین شب شعر علوی در کنگان

حوزہ / امام جمعہ کنگان نے کہا: غدیر کی ثقافت میں انسانی معاشرے کے تمام بحرانوں کا حل موجود ہے کیونکہ موجودہ دنیا کا بحران انتظامی امور میں بے عدالتی کا بحران ہے اور دنیا طاغوتوں کی اسیر ہو چکی ہے۔ ایسے میں غدیر انسانی سعادت کا سب سے بہترین اور کاملترین ذریعہ ہے اور دنیا کے تمام انحرافات کی وجہ غدیر سے دوری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر کنگان کے امام جمعہ حجت الاسلام محمود محمودی نے "دینی نقطہ نظر سے اشعار کا مقام" کے عنوان سے منعقدہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: غدیر کی ثقافت میں انسانی معاشرے کے تمام بحرانوں کا حل موجود ہے۔

انہوں نے کتاب الغدیر کی تصنیف میں علامہ امینی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اس کتاب میں زیر بحث موضوعات کی طرف اشارہ کیا اور کہا: قرآن کریم میں شعر کے ذکر سمیت کئی صدیوں سے غدیر اور مختلف موضوعات پر شعر و شاعری کا تذکرہ ملتا ہے اور اسے اہمیت بھی دی گئی ہے۔

امام جمعہ کنگان نے مزید کہا: موجودہ دنیا کا بحران انتظامی امور میں بے عدالتی کا بحران ہے اور اس وقت دنیا طاغوتوں کی اسیر ہو چکی ہے۔ ایسے میں غدیر انسانی سعادت کا سب سے بہترین اور کاملترین ذریعہ ہے اور دنیا کے تمام انحرافات کی وجہ غدیر سے دوری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .