۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بازدید دبیرکل مجمع جهانی اهل‌بیت از جامعه بنوریه پاکستان

حوزہ/ مجمع جہانی اہل بیت علیہم السّلام کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین رمضانی نے پاکستان کی سنی عظیم دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ کراچی کا دورہ کیا اور اس مدرسے کے اساتذہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی اہل بیت علیہم السّلام کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رضا رمضانی نے اپنے دورۂ کراچی کے موقع پر، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر حجت الاسلام شبیر میثمی اور کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے سربراہ حسن نوریان کے ہمراہ، اہل سنت کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ کا دورہ کیا ہے اور اس مدرسے کے اساتذہ سے ملاقات اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے جنرل سیکریٹری کا جامعہ بنوریہ کراچی پاکستان کا دورہ

اس دوران، یورپ ممالک میں قرآن مجید کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس بزدلانہ اقدام کو ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا۔

ملاقات میں موجود، شیعہ اور سنی اکابرین نے قرآن مجید کی تعلیمات کو فروغ دینے میں اپنی مجاہدانہ کوششوں کو جاری رکھنے پر نیز زور دیا۔

مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے جنرل سیکریٹری کا جامعہ بنوریہ کراچی پاکستان کا دورہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .