۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
لاہور منہاج یونیورسٹی آڈیٹوریم ہال میں آیت اللہ رضا رمضانی اور علامہ شبیر میثمی کا طلباء سے خطاب‎

حوزہ / سیکرٹری جنرل عالمی مجلس اہل بیت (ع) جناب آیت اللہ رضا رمضانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی منہاج یونیورسٹی آمد پر یونیورسٹی ذمہ داران کی جانب سے آڈیٹوریم حال میں طلباء کے لیے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل عالمی مجلس اہل بیت (ع) جناب آیت اللہ رضا رمضانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کی منہاج یونیورسٹی آمد پر یونیورسٹی ذمہ داران کی جانب سے آڈیٹوریم حال میں طلباء کے لیے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اعلی سطحی وفد نے طلباء سے اہم خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق مقررین نے موجودہ حالات میں طلباء کی اہم ذمہ داریوں کے حوالے سے مفصل گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام ہمیں ہماری زندگی کے تمام مراحل میں خصوصی اور اہم مسائل کو آسانی سے حل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: اسلام کا پر امن اور با وقار چہرہ دشمن کو برداشت نہیں ہو رہا۔ اس وجہ سے وہ مسلسل مختلف قسم کی سازشوں میں مصروف عمل ہے۔ مگر ہم ایک ایسی دیوار ہیں جو ان کے تمام سازشوں کو رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیرت سے ناکام بناتے رہتے ہیں اور رہیں گے۔

بعد ازاں اعلی سطحی وفد نے تمام یونیورسٹی ذمہ داران کا شکریہ بھی ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .