۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیعہ و اہلسنت علماء کراچی کا مشترکہ بیان

حوزہ / عالمی مجلس اہل بیت کے سیکرٹری جنرل حضرت آیت اللہ رضا رمضانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ بنوریہ کراچی کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عالمی مجلس اہل بیت کے سیکرٹری جنرل حضرت آیت اللہ رضا رمضانی اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ بنوریہ کراچی کا دورہ کیا اور جامعہ بنوریہ کے اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق شرکاء نے ملاقات کے اختتام پر یورپی ممالک میں قرآن مجید کے حوالے سے ہونے والے توہین آمیز واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے انتہائی تکلیف دہ اور قابل مذمت عمل قرار دیا۔

اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قرآنی تعلیمات کے فروغ کی جدوجہد کو مزید بڑھایا جائے گا۔

قرآن کریم کی بے حرمتی انتہائی تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے

قرآن کریم کی بے حرمتی انتہائی تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .