حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جناب مرتضیٰ سعیدی نجفی کو حوزہ علمیہ ایران کی آفیشل ویب سائٹ حوزه نیوز ایجنسی کے انچارج حجت الاسلام رستمی کے حکم سے اس خبررساں ادارے کے چیف ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
موصوف حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور حوزه نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کے چیف ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
مرتضیٰ سعیدی نجفی 18 سال سے صحافت سے وابستہ تھے اور اس دوران انہوں نے بین الاقوامی سطح پر منعقدہ 30 کانفرنسوں میں شرکت کی جبکہ 200 سے زائد دانشوروں کا انٹرویو کیا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے، حسن صدرائی عارف حوزه نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر تھے۔