۳۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 19, 2024
تصاویر / آئین رونمایی از سایت هندی خبرگزاری حوزه در غرفه خبرگزاری حوزه

حوزہ / حوزہ نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر نے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی ویب سائٹ کو لانچ کرنے میں تقریباً دو سال تک کا عرصہ لگا۔ ماہرین کے ساتھ ہوئی میٹنگز میں ہندوستان کے ساتھ تعامل اور تعاون کی سطح اور صلاحیتوں کی نشاندہی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر مرتضی سعیدی نجفی نے تہران میں 24ویں ایرانی میڈیا نمائش کے موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے بوتھ پر منعقدہ حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی ویب سائٹ کی نقاب کشائی اور افتتاحی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی واحد مذہبی خبر ایجنسی ہے جو سرکاری طور پر حوزاتِ علمیہ اور وزارت ارشاد سے تائید شدہ ہے۔

انہوں نے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کا آغاز 2006ء میں ہوا اور آج اس نیوز ایجنسی کے قیام کے 18 ویں سال کے موقع پر ہم ہندی زبان کی ویب سائٹ کا افتتاح کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر نے کہا: اب تک خبر رساں ایجنسی کی فارسی، عربی، انگریزی، فرانسیسی اور اردو زبانوں میں ویب سائٹس موجود ہیں اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ہندی بولنے والوں کی تعداد نصف ارب سے بھی زیادہ ہے لہذا ہمیں ہندی زبان میں ویب سائٹ کی اشد ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید کہا: ماہرین کے ساتھ ہوئی میٹنگز میں ہندوستان کے ساتھ تعامل اور تعاون کی سطح اور صلاحیتوں کی نشاندہی کی گئی۔ حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی ویب سائٹ کو لانچ کرنے میں تقریباً دو سال تک کا عرصہ لگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .