۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
تصاویر / آئین رونمایی از سایت هندی خبرگزاری حوزه در غرفه خبرگزاری حوزه

حوزہ/ نور میکرو فلم دہلی کے ڈائرکٹر مہدی خواجہ پیری نے ایرانی میڈیا کی چوبیسویں نمائش میں حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی زبان کی ویب سائٹ کی نقاب کشائی دنیا بھر میں موجود نصف ارب سے زیادہ لوگوں کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نور میکرو فلم دہلی کے ڈائرکٹر مہدی خواجہ پیری نے ایرانی میڈیا کی چوبیسویں نمائش میں حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ہندی زبان کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی زبان کی ویب سائٹ کی نقاب کشائی دنیا بھر میں موجود نصف ارب سے زیادہ لوگوں کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

ڈاکٹر خواجہ پیری نے ہندوستان کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہندوستان دنیا کے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں ڈیڑھ ارب کے قریب افراد زندگی بسر کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہندوستان میں ۸۰۰ سالوں تک فارسی زبان رائج رہی، خط و کتابت اور سرکاری زبان فارسی ہوا کرتی تھی، فارسی کے بعد انگریزی، اردو اور آج ہندی ہندوستان کی سرکاری زبان ہے۔

ہندوستان میں نور مائیکرو فلم سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر خواجہ پیری نے کہا کہ ہندی زبان آج ہندوستان میں ایک علمی زبان اور عام لوگوں کی زبان سمجھی جاتی ہے ، آج ہندوستان میں اردو زبان کو اتنی اہمیت نہیں دی جا رہی جتنی ہندی زبان کو دی جاتی ہے، اس وقت ہندی اور انگریزی زبانیں ہندوستان کی دو بنیادی زبانیں ہیں۔

خطاب کے آخر میں نور میکرو فلم دہلی کے ڈائکٹر نے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی نے ہندی وبسائٹ کا افتتاح کر کے نہایت ہی عمدہ کام کیا ہے، ہندی زبان چوں کہ نصف کروڑ لوگوں کی زبان ہےلہذا امید کرتے ہیں یہ سائٹ سب کے لئے فائدہ بخش ثابت ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .