حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں منعقد ایرانی میڈیا کی ۲۴ویں نمائش میں حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے میڈیا کارکن سید احمد عباس نے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی نے ایسے موضوعات کا احاطہ کیا ہے جن پر دوسری نیوز ایجنسیاں زیادہ توجہ نہیں دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا: بدقسمتی سے ہندوستان کے بہت سے اقدامات اور اہم پروگرام اور واقعات کو جو کہ دور دراز علاقوں میں منعقد یا رونما ہوتے ہیں انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے، لیکن الحمد للہ آج سے حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی ویب سائٹ کے توسط سے یہ کمی بھی پوری ہو جائے گی۔
ہندوستان کےاس میڈیا کارکن نے کہا: حوزہ نیوز ایجنسی کی ہندی وبسائٹ ایک وسیع جغرافیائی علاقے سے مخاطب ہے جو کہ اس نیوز ایجنسی کے لئے ایک اعزاز ہے۔
انہوں نے حوزہ نیوز ایجنسی کے اعلی اور بہترین مواد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس نیوز ایجنسی کے لئے اچھی پالیسیاں بنائی گئی ہیں۔