۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جونپور

حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام صدر امام بارگاہ شیراز ھند جونپور میں ہم شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر مقابلہ جاتی پروگرام منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بتاریخ ٢١ فروری ٢٠٢٤ بمطابق ١٠ شعبان المعظم ١٤٤٥ ہجری حوزہ علمیہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام صدر امام بارگاہ شیراز ھند جونپور میں ہم شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر مقابلہ جاتی پروگرام منعقد ہوا۔

سب سے پہلے تلاوت سورہ حمد و سورہ کوثر قاری فضل عباس صاحب نے کی اسکے بعد شعراء کرام میں جناب وسیم‌ جونپوری صاحب جناب طالب جونپوری صاحب کے علاوہ جناب قاصد تگھروی جناب مونس‌ جونپوری جناب علی مھدی غازیپوری جناب جوھر جونپوری نے نمایاں مقام حاصل کیا۔

تصاویر دیکھیں:

حوزہ علمیہ جامعہ امام جعفر صادق (ع) جونپور میں سیرت حضرت علی اکبر (ع) اور آج کا جوان کے عنوان سے عظیم الشان جشن و مقالہ خوانی اور تقریری مقابلہ کا انعقاد

تقریری مقابلہ میں جناب‌ زھیر اعظمی صاحب جناب کاظم گھوسوی صاحب جناب ایمان بارہ بنکوی صاحب نے نمایاں حیثیت حاصل کی۔ مقابلہ مقالہ خوانی میں بھت سے طلاب نے حصہ لیا جنمیں جناب زمن عباس، جناب محمد کیف، جناب قیس حسین نمایاں حیثیت سے شامل رہے۔جناب ہانی صاحب جناب احمد حسن صاحب جناب روش بنارسی صاحب کو امتیازی انعامات دست مبارک حجۃ الاسلام مولانا مظہر عباس خان صاحب قبلہ، مولانا باقر رضا خان صاحب اور مولانا دلشاد‌ حسین خان صاحب سے نوازا گیا۔

آخر میں حجۃ الاسلام مولانا رضا عباس خان صاحب، حجۃ الاسلام مولانا آصف عباس رضوی صاحب اور حجۃ الاسلام مولانا حیدر مھدی صاحب نے مذکورہ بالا موضوع پر بہترین بیان‌ سے سامعین کو محظوظ فرمایا:جلسہ میں مولانا سید محمد شاذان زیدی صاحب مولانا سید احمد عباس رضوی صاحب، مولانا سید سیف عابدی صاحب مولانا عنبر عباس خان صاحب ، جناب ابوذر صاحب نے شرکت فرمائی۔

مدیر حوزہ حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید صفدر حسین زیدی صاحب نے آۓ ہوۓ تمام مومنین، علماء کرام و دانشورانِ عظام اور طلاب ذی وقار کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا ہر مقدس ذات کی ولادت و وفات و شہادت پر انکی سیرت کے سلسلے میں اس‌طرح کے پروگرام‌ مومنین کی‌ فکری، علمی، عملی بلندی و ترقی کا سبب ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .